ائیر مارشل عاصم ظہیر پاک فضائیہ کے نائب سر براہ مقرر

حکومت پاکستان نے ائیر مارشل عاصم ظہیر کو پاک فضائیہ کا نائب سر براہ مقرر کر دیا۔

ائیر مارشل عاصم ظہیرنے پاکستان ائیر فورس میں نومبر1984 میں جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے فائٹر سکواڈرن ، آپریشنل ائیر بیس اور پی اے ایف اکیڈمی رسالپور کی کمانڈ کی۔

آپ چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر (فالکن)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔ آپ فرانس میں ڈیفنس اتاشی کی حیثیت سے بھی اپنے فرائض ادا کر چکے ہیں۔

آج کل آپ ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ایڈمنسٹریشن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔آپ کمبیٹ کمانڈر سکول، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور جنرل سٹاف کالج (جرمنی) سے فارغ التحصیل ہیں۔

آپ نے وار سٹڈیز میں ماسٹر ڈگری بھی حاصل کی۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلالِ امتیاز (ملٹری)سے نوازا گیا۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *