تحریک لبیک پاکستان کا کامیابی پر دھرنا ختم

تحریک لبیــــــــــــک پاکستان اور وفاقی حکومت کے مابین مذاکرات طے پا گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

تحریکِ لبیــــــــــــک پاکستان اور وفاقی حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ وفاقی وزیر داخلہ برگیڈیر اعجاز شاہ، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، کمشنر اسلام آباد عامر احمد و دیگر وزراء کے ساتھ ہونے والا تحریری معاہدہ کچھ ہی دیر میں جاری کر دیا جائے گا ۔

مذید پڑھیں : بختاور کے منگیتر کیخلاف پروپیگنڈے پر آصف زرداری کا مولانا فضل الرحمن سے رابطہ

وفاقی حکومت اور  تحریک لبیــــــــــــک پاکستان کے مابین ہونے والے مذاکرات میں 4 شرائط طے پائی ہیں ۔ جن میں
1. فرانس کا سفیر ملک بدر کیا جائے گا ۔ جس کے لئے دو سے تین ماہ کے اندر پارلیمنٹ سے قانون سازی کرنے کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے گا ۔

1. حکومت فرانس میں اپنا سفیر مقرر نہیں کرے گی ۔

3. حکومت سرکاری سطح پر تمام فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے گی ۔

4. تمام کارکنان کی رہائی کی جائے گی اور اس مارچ کے حوالے سے کوئی بھی مقدمہ قائم نہیں کیا جائے گا ۔

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والے معاہدے کے لیٹر کے مطانق تحریک لبیک کی جانب سے اس معاہدے میں خیبر پختون خواہ کے امیر ڈاکٹر شفیق امینی ، امیر شمالی پنجاب سید عنایت الحق ، ناظم اعلی شمالی پنجاب علامہ غلام عباس فیضی شریک ہوئے تھے ۔