جیکب آباد میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا احتجاجی مارچ

جیکب آباد : جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ٹاﺅن ھال جیکب آباد سے ناموس رسالت مارچ کیا گیا ۔ مارچ سے صوبائی ناظمہ عطیہ نثار اور ضلعی امیر حاجی دیدار علی لاشاری نے خطاب کیا ۔

مارچ میں شامل خواتین و بچوں نے حرمت رسول پر جان بھی قربان ہے ، کے کتبے اور سر پر لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ کی پٹیاں باندہی ہوئی تھیں ۔ مقررین نے اپنے خطاب میں فرانس کے ملعونوں کو مخاطب کر کے کہا کہ حرمت رسول پر مر مٹنے کا جذبہ امت رسول میں کل بھی تھا اور آج بھی ہے ۔ خواتین اسلام اللہ کے کلمے کی سربلندی، نظام مصطفی’ ﷺکے نفاذاور حرمت رسول پرکبھی بھی نپیچھے نہ رہی ہیں نہ رہیں گی بلکہ اپنے بھائیوں کے ساتھ کلمہ حق بلند کرتی رہیں گی۔

مذید پڑھیں : فرانسیسی سفیر کی ملک بدری تک TLP کا فیض آباد میں دھرنے کا اعلان

اس سے پہلے ٹاﺅن ھال جیکب آباد میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت سیرت النبی ﷺکانفرنس ہوئی ، جس سے ناظمہ صوبہ عطیہ نثار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوہ حسنہ پر عمل کرنے اور آنحضور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق زندگی گذارنے کی تلقین کی اور کہا کہ بلاشبہ سیرت رسول پر عمل کر کے ہم دنیا اور آخرت میں سرخرو ہو سکتے ہیں ۔

ہمارے گھروں میں بھی سکون و اطمینان اسوہ رسول پر عمل کرنے سے ہی آئیگا۔حلقہ خواتین کی صوبائی ناظمہ عطیہ نثار نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہمارے نبی کی شان میں گستاخی قابل مذمت اور طاقت ور قوتوں کی مجرمانہ خاموشی افسوس ناک اور دہرا معیار ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر اور مصنوعات کا مکمل بائکاٹ کیا جائے ۔