ملک بھر میں TLP کے سینکڑوں کارکنان گرفتار

اسلام آباد : وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک لبیک کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے ۔ تاکہ کل 15 نومبر کو تحریک لبیک کے کارکنان لیاقت باغ سے ناموس رسالت مارچ کے ساتھ فیض آباد نہ جا سکیں ۔

میاں والی سے گرفتار ہونے والا اسی سالہ بزرگ کارکن تھانے کی سلاخوں کے پیچھے ہے

پنجاب پولیس نے تحریک لبیک کے قافلون کو روکنے کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے جبکہ گرفتاریاں بھی کی جارہی ہیں ۔ خانیوال اسٹیشن پر ٹرین روک کر تلاشی کے نام پر پولیس کی بھاری نفری اندر آئی اور تحریک لبیک کے 300 سے زائد کارکنان کو اتار کر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ کی مجودگی میں کارکنان کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔

مذید پڑھیں : ھنڈا ایٹلس ایک حادثہ یا لوگوں کا منظم قتل ؟

تحریک لبیک روہڑی کے ایک قافلہ میں شامل 16 کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ راولپنڈی کے لئے کسی بھی ٹرین میں ٹکٹ کی بکنگ کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے ۔ راولپنڈی کے لئے کسی بھی ٹرین میں ٹکٹ لینے کے خواہشمند مسافروں کو کہا جارہا ہے کہ 15 سے 18 نومبر تک راولپنڈی کی تمام ٹرینوں میں تمام بوگیاں فُل ہیں ۔

ریلوے اسٹیشن پر راولپنڈی کی بلنگ بند ہونے کا نوٹس چسپاں ہے

الرٹ نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحریک لبیک راولپنڈی کے امیر عنایت الحق شاہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے ۔تحریک لبیک کے رہنما صفدر مجددی کو لاہور جیل میں بند کر دیا گیا ہے ۔  صفدر مجددی خادم حسین رضوی کی مسجد کے امام ہیں ۔

اس کے علاوہ میانوالی میں ایک 80 سالہ بوڑھے شخص کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ سجادہ نشین آستانہ عالیہ اعوان شریف کے سجادہ نشین صاحبزادہ سلطان محمود قادری اعوانی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔  مرکزی خطیب جامع مسجد دینہ، جی ٹی روڈ سے تحریک لبیک کے رہنما علامہ مفتی فضل رسول شاہد مجددی کو بھی جمعتہ المبارک سے پہلے گرفتار کیا گیا ہے ۔

پولیس کی جانب سے ہوٹلوں کے مالکان کو دیا گیا نوٹس

ادھر ‏راولپنڈی میں تحریک لبیک مارچ کے پیش نظر تمام ہوٹلز کی بکنگ پولیس کیطرف سے بند کرا دی گئ ہے ۔ مارچ میں آنے والے احباب متبادل رہائش کا بندوبست کریں ۔  جس کے لئے باقاعدہ تحریری حکم نامے تمام ہوٹلز مالکان کو دے دیئے گئے ہیں ۔

مزید پڑھیں : آلودہ ترین شہروں میں لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

‏حکومت کی طرف سے شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاءالحق شاہ سلطانپوری کے مدارس بند کروا دیئے گئے ہیں ، جس کے لئے باقاعدہ پولیس کی جانب سے نوٹس آویزاں کر دیئے گئے ہیں ، حکومت کی عشقان رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔

شیخ الحدیث علامہ پیر سید ضیاءالحق شاہ سلطانپوری کے مدارس کو بند کروانے کا نوٹس

الرٹ نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ تحریک لبیک راولپنڈی ڈویژن کے امیر محمد یعقوب سیفی اور سرپرست اعلی پیر حسنین شاہ سیفی ضلع چکوال اور ناظم نشر و اشاعت زین العابدین رضوی کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے ۔