سندھ ایکشن کمیٹی کے تحت جزائر پر قبضے کیخلاف ریلی کا اعلان

کراچی : سندھ ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی میں وفاقی آرڈینینس کے ذریعے جزائر پر قبضے کے خلاف کل اتوار کی سہ پہر 1:00 بجے مہران ہوٹل سے فوارہ چوک تک ریلی نکالی جائے گی ۔

ریلی سے کنوینر سندھ ایکشن کمیٹی سید جلال محمود شاہ و مرکزی قائدین ڈاکٹر قادر مگسی، سید زین شاہ، رسول بخش خاصخیلی، تاج محمد نائیوں ، اسلم خیرپوری، ریاض چانڈیو، صنعان قریشی، تاج مری، مسرور شاہ، و شنومل و دیگر فوارہ چوک پر خطاب کریں گے ۔

مذید پڑھیں : بختاور بھٹو کی منگنی کی تاریخ طے کر دی گئی

سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماوں سید زین شاہ، روشن بڑوڑو، جگدیشن آوجا، خواجہ نوید امین، منیر نائچ ودیگر نے ریلی کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔سید زین شاہ اور دیگر نے مہران ہوٹل سے فوارہ چوک تک ریلی کے روٹ کا جائزہ لیا اور ریلی کے اختتام پر فوارہ چوک پر بننے والے اسٹیج اور میڈیا کی کوریج کے لیے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ۔

اس موقع پر سید زین شاہ نے کہا کہ و فاق صوبوں کو حقوق فراہم کرنے کی بجائے ہماری زمین وسائل اور جزائر پر قابض ہونے کہ لئے سازشیں کر رہا ہے ۔ افسوس کہ وفاق کی اس سازش میں پیپلز پارٹی بھی برابر کی شریک ہے ۔ سندھ کی عوام وفاق کی اس سازش کو ناکام بنا دیں گی اور ہم اپنی مٹی زمین وسائل اور جزائر کی حفاظت ہر صورت میں کریں گے ۔

ریلی سندھ کے خلاف سازش کرنے والوں کے خلاف نوشہ دیوار ثابت ہو گی ۔