پروفیسر سید علی مرتضی کی بے مثال خدمات یادگار رہیں گی : سپلا

کراچی : پروفیسر سید علی مرتضیٰ نے سندھ کے کالج اساتذہ کے لیے بے مثال اور لازوال خدمات پیش کی ہیں ۔ پروفیسر منور عباس

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کراچی ریجن کے صدر پروفیسر منور عباس ، پروفیسر کریم ناریجو، پروفیسر امیر لاشاری، پروفیسر عبدالمنان بروہی، پروفیسر نازیہ سولنگی، پروفیسر لیاقت بھٹو ، پروفیسر سعید فاطمہ، پروفیسر آصف منیر ، پروفیسر عدیل معراج ، پروفیسر حسن میر بحر ، پروفیسر عبدالمجید ٹانوری ، پروفیسر عزیز میمن پروفیسر عامر الحق ، پروفیسر عبدالرشید ٹالانی، پروفیسر ڈاکٹر مطیع اللہ سہارن، پروفیسر سید عامر علی، پروفیسر نصراللہ کمبھر، پروفیسر واجد علی چانڈیو، پروفیسر رسول بخش قاضی، پروفیسر نزاکت علی، پروفیسر نصراللہ بھٹی و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ پروفیسر ز اینڈ لیکچررز ایسو سی ایشن صوبے بھر کے کالج اساتذہ کی نمائندہ جماعت ہے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں نرسوں کی قلت ہے : برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر

جس نے ہمیشہ اساتذہ کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے اور اس کی قیادت نے ہمیشہ بے لوث خدمات انجام دیں ہیں ۔ جس کی بہترین مثال سپلا کے مرکزی صدر پروفیسر سید علی مرتضیٰ ہیں ۔ پروفیسر علی مرتضیٰ نے سندھ کے کالج اساتذہ کے لیے بے مثال اور لازوال خدمات پیش کی ہیں ۔

جنہیں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، آپ سپلا کے نڈر ، بے باک اور بہادر رہنما ہونے کے ساتھ بہترین استاد کے طور پر جانے جاتے ہیں ۔ سپلا کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ پروفیسر سید علی مرتضیٰ نے تعلیمی میدان میں اپنی تیس سال تدریسی فرائض انجام دے کر گذشتہ روز ریٹائر تو ہو گئے ہیں مگر یہ ایک حقیقت ہے کہ استاد کبھی بھی رہٹائر نہیں ہوتا ۔