میلاد کے اسٹیچ پر JDC نے تمام مکاتب و مذاہب کے علما کو جمع کر دیا

کراچی : جے ڈی سی فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے عالمی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآل وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ کانفرنس میں تمام مکاتب و مذاہب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔

معروف عالم دین قاری اللہ داد نے کہا کہ ایک ہی وقت میں ایک اسٹیج پر مسلمان،ہندو، عیسائی اور سکھ رہنماوں نے آقا صلی اللہ علیہ وآل وسلم کے نام پر اکھٹا ہو کر دنیا کو بتا دیا ہے کہ ہم سب ایک ہیں ۔ رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان نے کہا کہ آج کے پر آشوب دور میں سب کا یکجا ہونا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔

مزید پڑھیں: جمعیت علمائے اسلام کا KPC کے سامنے تحفظِ ناموسِ رسالت مظاہرہ

مفتی گلزار احمد نعیمی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی سی نے مشکل ترین حالات میں ہر مذہب و مسلک سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو ایک اسٹیج پر جمع کر کے وحدت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے ۔

اس کانفرنس میں مولانا جعفر الحق تھانوی، مفتی محمد مکرم قادری، قاری اللہ داد، مولانا گلزار نعیمی، رہنما جمیعت علمائے اسلام ف مولانا سلیم اللہ ترک ، ہندو رہنما وجے لال مہاراج ، سینیئر سیاستدان ڈاکٹر فاروق ستار ، رہنما ایم کیو ایم پاکستان عامر خان ، ایم این اے پاکستان تحریک انصاف عالمگیر خان سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے ایک لاکھ چراغ روشن کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے ۔ عوام کی جانب سے اس کانفرنس میں علمائے کرام کی یکجہتی کی مثال کو قابل تقلید قرار دیا ہے ۔