اطہر چاؤلہ کی FPCCI میں نائب صدر نامزدگی پر PBM کے مشکور ہیں : بابر نہال

کراچی : اطہر چاؤلہ نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے تاجر برادری کی بھر پور خدمت کریں گے :  چیئرمین اپرا

آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کے صدر بابر نہال نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) میں برسر اقتدار گروپ بزنس مین پینل کی جانب سے ایف پی سی سی آئی کے سالانہ انتخابات برائے 2020-21 کے لیے نائب صدر کی نشست کے لیے اپرا کے کنوینر اور معروف تاجر محمد اطہر سلطان چاؤلہ کو نامزد کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اطہر چاؤلہ کی نامزدگی کا پوری تاجر برادری نے خیر مقدم کیا ہے ۔

مزید پڑھیں: پورٹ قاسم پر ٹرمینل آپریٹرز کی من مانیوں سے نقصان کا سامنا ہے : ایف پی سی سی آئی

امید ظاہر کی ہے کہ اطہر چاؤلہ ایف پی سی سی آئی کی نائب صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کر کے تاجر برادری کو در پیش مسائل کو حل کرنے میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔

بی ایم پی کے امیدوار برائے نائب صدر محمد اطہر سلطان چاؤلہ ایک معروف تاجر ہیں اور آل پاکستان ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (اپرا) کے کنوینر بھی ہیں اور ریسٹورنٹ انڈسٹری کو درپیش مسائل اور انڈسٹری کے فروغ میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں ۔