کے الیکٹرک ورکر پاور یونین کے چیئرمین کی وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات

کراچی الیکٹرک کمپنی کی ورکر پاور یونین کے چیئر مین ارشد شاہ کی وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے اہم ملاقات ،ملاقات کے دوران ورکروں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال گیا ،ملاقات کے وقت تنولی اتحاد ہری پور کے سرپرست اعلی حاجی حیات خان تنولی اور عمر فارق تنولی بھی موجود تھے Kالیکٹرک کی ورکر پاور یونین کے چیئر مین سید ارشد شاہ کراچی سے اپنے دورہ ہزارہ کے موقع پر تنو لی اتحاد ہری پور کے سرپرست اعلی حاجی حیات خان تنولی اور عمر فاروق تنولی کے ہمراہ گزشتہ روز انھوں نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی ،

ملاقات کے دوران ورکروں کے درپیش مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا جس کے دوران عمرایوب خان نے کے الیکٹرک کے تمام ورکروں کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا جس پر چیئر مین سید ارشد شاہ نے وفاقی وزیر کے جذبے اور یقین دہانی پر انکا شکریہ ادا کیا

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *