ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

بلاگگزشتہ 40سال سے پھیلائی گئی گندگی 100دن میں صاف نہیں ہو سکتی...

گزشتہ 40سال سے پھیلائی گئی گندگی 100دن میں صاف نہیں ہو سکتی کوششیں جاری ہیں ، ریاض اعوان

گزشتہ 40سال سے پھیلائی گئی گندگی 100دن میں صاف نہیں ہو سکتی کوششیں جاری ہیں ،پی پی پی ، ن لیگ ، مولانا فضل الرحمن کا اتحاد حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ، کراچی پریس کلب پر وائس آف کراچی ، مہران قومی موومنٹ اور کرسچن کمیونٹی سرجانی متاثرین کے زیر اہتمام ہونے والے مظاہرے سے ریاض اخترا عوان کا خطاب

سوئی سدرن گیس CBAیونین کے سابق چیئر مین ، آل پاکستان لیبر رائٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنما اور تحریک انصاف کے کارکن ریاض اختر اعوان نے کراچی پریس کلب پر وائس آف کراچی ، مہران قومی موومنٹ اور کرسچن کمیونٹی سرجانی متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں 60دن پہلے اقتدار سنبھالا ہے اور اعلان کیا کہ ہم 100دن میں ملک میں تبدیلی لائیں گے ۔ تبدیلی کا یہ عمل جاری ہے اور انشاء اللہ اس کے خوشگوار نتائج جلد سامنے آنا شروع ہونگے ۔

گزشتہ 40سال سے ملک میں سیاسی عدم استحکام رہا ، کئی حکومتیں بنیں اور کئی حکومتیں برطرف ہوئیں ان حکومتوں نے عوام کی بجائے اپنے محلات تعمیر کئے جبکہ عوام کو ان کے بنیادی حقوق تک نہیں دئیے گئے ۔ پوری دنیا سے ادھار لے لے کر قوم کوقرضوں کی ناقابل برداشت دلدل میں دھکیل دیا خاص کر پی پی پی اور نواز ، شہباز اینڈ کمپنی نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا عوام روزگار ، بجلی ، پانی، تعلیم و صحت و امن و امان کے لئے ان حکومتوں کے دور میں ترستے رہے جبکہ قبضہ مافیا اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر نے زبردست ترقی کی اور آدھی کراچی کی سرکاری زمینوں پر قبضہ کر کے فروخت کر دیا اور رقم منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر دی جس کی وجہ سے آج ملک اقتصادی طور پر دیوالیہ کی صورت حال سے دوچار ہے ۔

ریاض اختراعوان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت قبضہ گروپوں کے گرد گھیرا تنگ کر رہی ہے اور جلد از جلد پورے ملک میں 50لاکھ گھروں کی تعمیرات کا کام شروع کر رہی ہے ۔ کراچی یا ملک کے دیگر شہروں کے جو بھی متاثرین ہیں انشاء اللہ انہیں اس اسکیم میں شامل کر کے انہیں گھر فراہم کئے جائیں گے۔

ریاض اخترا اعوان نے کہا کہ کراچی کی عوام قبضہ مافیا کی نشاندہی کریں اور انہیں گرفتار کرائیں تاکہ اصل مجرم کو کٹہرے میں لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کھیل کے میدانوں ،یونیورسٹیوں، کالجوں، ہسپتالوں، پانی کے ذخائر و دیگر عوامی فلاح و بہبود کے لئے مختص کی گئیں زمینوں کی خرید و فروخت میں ملوث نہ ہوں۔ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف لوٹ مار ،کرپشن اور منی لانڈرنگ میں ملوث جو بھی سیاستدان اپوزیشن اتحاد بنا رہے ہیں انشاء اللہ پاکستان کے باشعور عوام ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنا دیں گے .

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا