کیلاش قبیلے کا مخصوص تہوار

رپورٹ : ایم فاروق

کیلاش قبیلے کا مخصوص تہوار ” پوڑ ” بیریر ویلی چترال میں منایا گیا ، اس دوراں کیلاش قبیلہ کے افراد خوشی میں جھوم اٹھے ۔

گزشتہ روز چترال میں رہائش پذیر کیلاش قبیلے کی مخصوص تہوار ” پُوڑ” وادی بیریر میں روایتی طور پر منایا گیا ۔ جس میں مقامی اور غیر ملکی سیاحوں سمیت تینوں وادیوں بُمبوریت، رُومبور اور ِبرِیر کے کیلاش برادری نے بھرپور تعداد میں شرکت کی ۔

یاد رہے کہ کیلاش قبیلوں کا یہ تہوار موسم خزاں میں انگور اور آخروٹ توڑنے کے لیے منایا جاتا ہے ، پوڑ سے قبل پھل توڑنے کی اجازت نہیں ہوتی ۔ ” پوڑ” کے اعلان کے بعد سب لوگ اپنے اپنے باغات میں پکے انگور اور آخروٹ خوشی خوشی توڑنے کے بعد جمع کرتے ہیں۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *