ووٹ چور گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہيں : مریم نواز

پشاور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہر وعدے کی طرح گلگت بلتستان صوبہ بنانے کا وعدہ بھی جھوٹا نکلے گا ، گلگت بلتستان کو صوبہ نواز شریف بنائے گا ۔

گانچھے میں جلسہ سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ چور گلگت بلتستان پر منڈلا رہے ہيں ، ہمارے 9 امیدواروں کو توڑ کر یہ سمجھتے ہیں کہ الیکشن جیت جائیں گے لیکن گلگت بلتستان کے عوام کو یہ نہیں توڑ سکتے ۔

مذید پڑھیں : مدارس کے طلبہ نے منفرد احتجاج کر کے مثال قائم کر دی

مریم نواز نے کہا کہ عوام ووٹ دیتے ہیں ۔ اس کی حفاظت کا بھی خیال رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ جو تھوڑا سا بھی دباؤ برداشت نہیں کر سکتے وہ آپ کی خدمت کیا کریں گے ۔