ہفتہ, ستمبر 23, 2023
ہفتہ, ستمبر 23, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپیپلز پارٹی سے سندھ حکومت لی جا سکتی ہے

پیپلز پارٹی سے سندھ حکومت لی جا سکتی ہے

پیپلز پارٹی سے سندھ چھن جانے کا امکان پیدا ہوگیا، تین درجن سے زائد اراکین سندھ اسمبلی پر مشتمل فارورڈ بلاک بن گیا۔

اپوزیشن جماعتوں سے مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت کا تختہ الٹا جا سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کو 11 برس بعد سندھ میں بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ذرائع کابتانا ہے کہ پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے تین درجن سے زائد اراکین سندھ اسمبلی اس وقت اپنی پارٹی قیادت سے ناراض ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اراکین اسمبلی اپنی جماعت کیخلاف سندھ اسمبلی میں فارورڈ بلاک بنا رہے ہیں۔ جبکہ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے متعدد اراکین سندھ اسمبلی کیخلاف کرپشن کیسز کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کے کئی اراکین سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا بھی امکان ہے۔
ایسی صورتحال میں پیپلز پارٹی کا باغی گروپ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کیساتھ مل کر اپنی جماعت سے حکومت چھیننے کیلئے تیار ہے۔ اگر ایسا ہوا تو پھر پیپلز پارٹی سے 11 برس کے طویل عرصے کے بعد سندھ کی حکمرانی چھن جائے گی۔

واضح رہے کہ سندھ میں حکومت قائم کرنے کیلئے سندھ اسمبلی میں 85 اراکین کی ضرورت ہوتی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے پاس سندھ اسمبلی میں اس وقت اراکین اسمبلی کی کل تعداد 99 ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا