سندھ کے جزائر پر پہلا حق سندھیوں کا ہے : نوید مسعود

ٹھٹھہ: (رپورٹ؛ امین فاروقی)  انتہا پسند، گستاخیاں کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھلتے ہیں، گستاخ ملکوں سے سفارتی و معاشی بائیکاٹ واحد حل ہے، اگر PDM عوام کی بقاء کیلئے ہے تو یقیناً کامیاب ہوگا، معرف صحافی و کالم نگار قاری نوید مسعود ہاشمی کی دھابیجی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو

معرف صحافی و کالم نگار قاری نوید مسعود ہاشمی نے دھابیجی پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تمام انسانیت کے لئے رحمت اللعامین بنکر آئے ہیں اور آپؐ نے ہمیشہ انسانیت کا درس دیا ہے لیکن غیر مسلم کا وہ طبقہ جو انتہا پسندوں کا ٹولہ ہے جو دنیا میں دہشت گردی کراتا رہتا ہے یہی طبقہ نبی کریمؐ کی شان میں گستاخیاں کرکے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلتا رہتا ہے

ربیع الاول اپنی معنی میں محبت کا پیغام رکھتا ہے یعنی پہلی بہار اس وقت نبی کریمؐ  سے عشق و محبت میں دنیا بھر کی طرح پاکستان میں عوام سڑکوں پر ہے جو آپؐ کی پیدائش پر مسرت اور دشمنان رسولؐ کے لئے غم و غصہ کا اظہار کررہے ہیں اب ایسے گستاخ ملکوں سے بائکاٹ اور سفارتی تعلقات ہی انکا علاج ہے

مزید پڑھیں: کراچی کو فیڈرل ٹریٹی اور حیدر آباد کو سندھ کا دارالخلافہ بنانے کا فیصلہ

قاری نوید مسعود ہاشمی نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد کی قیادت مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں اگر تو یہ اتحاد حقیقتا عوامی امنگوں یعنی مہنگائ بدامنی اور جمہوریت کی بقاء کے لئے ہے تو یہ کامیابی پکڑے گا اور اگر اس میں سب اتحادیوں کے مفادات ہوئے تو اسکو بکھرنے میں دیر نہی لگے گی لہذا پی ڈیم ایم قیادت کو سنجیدہ رہنا ہوگا

انہوں نے کہا کہ جزائر پاکستان کے ہیں لیکن پہلے سندھ کے ہیں وفاق کو جزائر پر سندھ انتظامیہ کو اعتماد میں لینا پڑے گا اس میں وفاق کو اکیلا چوہدری نہی بننا چاہئے جزائر پر سندھ اور سندھیوں کا پہلا حق آئین اور شرعیت دیتا ہے اس موقع پر انکے ہمراہ صحافی حافظ عبدالحفیظ رحیمی، مولانا فضل الرحمان الرشید اور مولنا عبدالحفیظ چانڈیو بھی موجود تھے