فیاض الحسن چوہان کو وزارتِ اطلاعات سے ہٹا دیا گیا

کراچی : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن کو اُن کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیاض الحس چوہان سے اطلاعات کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے ، اب وہ صرف محکمہ کالونیز کے وزیر ہوں گے ۔

مذید پڑھیں : بانیِ جامعہ فاروقیہ و وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ شیخ الحدیث “سلیم اللہ خان”

فردوس عاشق اعوان کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فردوس عاشق اعوان کے پاس اطلاعات کا شعبہ بھی ہو گا ۔ پنجاب کے دو وزراء مہر محمد اسلم اور زوار حسین وڑائچ کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔

مہر محمد اسلم کوآپریٹیو اور زوار حسین وڑائچ جیل خانہ جات کے وزیر تھے ۔