جامعہ کراچی طلبہ الائنس کا گستاخانہ خاکوں کیخلاف ’حرمت مصطفیٰ واک‘ کا اہتمام

کراچی : اقوام متحدہ موثر قانون سازی کر کے مذہبی رہنماو ¿ں کے تقدس کو پامال ہونے سے روکے۔ عمیر بیگ رہنما جمعیت ، جامعہ کراچی

جامعہ کراچی طلبہ الائنس نے فرانس میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کے خلاف بلڈنگ انتظامی اُمور سے یو بی ایل چورنگی تک ’حرمت مصطفیٰ واک‘ کا اہتمام کیا۔

جس میں کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور غیر تدریسی عملے نے شرکت کی۔ واک کے اختتام پر رہنما طلبہ الائنس عمیر بیگ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر فرانس سرکاری طور پر گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کو آزادی اظہار راے سے تعبیر کر رہا ہے تو اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ردِ عمل کو دہشت گردی سے تعبیر نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: اُمِ رُباب چانڈیو کا گڑھی خدا بخش میں احتجاجی دھرنا

اُن کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ مو ¿ثر قانون سازی کر کے مذہبی رہنماو ¿ں کے تقدس کو پامال ہونے سے روکے۔ انھوں نے پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مقیم فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کر کے ملک میں فرانسیسی اشیا کی فروخت پر فلفور پابندی عائد کی جائے اور فرانس کو پاکستان کی بحری اور فضائی حدود استعمال کرنے سے بھی روکا جائے ۔