گستاخانہ خاکوں کیخلاف ٹھٹھہ پریس کلب پر طلبا، اساتذہ اور صحافیوں کا مشترکہ احتجاج

رپورٹ : امین فاروقی 

ٹھٹھہ: فرانس گورنمنٹ کی طرف سے  نبی پاکؐ کی شان میں گستاخانہ خاکے بنانے اور سرعام چسپاں کرنے کیخلاف دھابیجی پریس کلب کے صحافیوں نے صدر پریس کلب مقصود احمد جوکیو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

جس میں طلباء اساتذہ اور معزیزین نے شرکت کی احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے سینئر جرنسلٹ امین فاروقی نے کہا کہ فرانس اور اس کی گورنمنٹ نے کل دنیا کے نبی رحمت محمدؐ کے خاکے بناکر نبی پاکؐ کے چاہنے والوں کے دل مجروح کئے ہیں ۔

جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے دنیا بھر کے عشاق محمدؐ سراپا احتجاج ہیں جو اپنے نبی پاکؐ سے محبت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں مسلم امہ سے کہ ان گستاخ ممالک سے معاشی بائکاٹ کیا جائے ۔

مزید پڑھیں: اُمتِ مسلمہ کے کامیاب احتجاج پر پیرس نے گُھٹنے ٹیک دیئے

ان کے سفیر ملک بدر کئے جائیں محمدؐ کے عشق میں گستاخوں سے کوئ سمجھوتا نہی ہوگا پاکستانی گورنمنٹ اعلی سطح پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے نبی رحمتؐ کی حرمت پر ہر چاہنے والا چاہے وہ مرد ہو عورت ہو بچہ ہو یا بوڑھا ہو جان مال کی بازی لگانے کو تیار ہے ۔

احتجاجی مظاہر میں شاہد حسین سموں، سیف الملوک شاہ، علی مصطفے پہنور، روشن بھوپانی، ذوالفقار بھنڈ، شبیر جوکیو، ٹیچر مراد ناہیو، نظیر آریپوٹو، محمد علی ناہیو، فضل ربی خان، عالم زیب سواتی، سمیت دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر ملت ہائ اسکول کے طلباء نے بڑی تعداد میں اپنے نگران ٹیچرز یاسر کونین انصاری، حافظ محمد حامد رضاء کی قیادت میں جانثاران محمدؐ ریلی نکالی جو نیشنل ہائ وے کا گشت کرتے ہوئے پریس کلب پہنچی جہاں طلباء نے نبی پاکؐ سے اظہار محبت کرتے ہوئے فرانس اور اس کے وزیراعظم ایمل کریمون کیخلاف نعرے بازی کی ۔