میر پور خاص بورڈ کا پری میڈیکل ، انجنیئرنگ اور سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان

ميرپور خاص : ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میر پور خاص کے چیٔرمین ، پروفیسر برکت علی حیدری اے دستی کے ایک اعلامیے کے مطابق،ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات انجنیئر انور علیم خانزادہ نے بارہویں جماعت کے (پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل اورسائنس جنرل  گروپس )کے سالانہ امتحانات سال برائے  2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔

یہ نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ  www.bisemirpurkhas.com  پر گیارہویں جماعت کے سیٹ نمبر لکھنے کے بعد اپنےنتائج  کے ساتھ بارہویں جماعت کا سیٹ نمبر با آسانی دیکھ سکتے ہیں اور ایس ایم ایس سروس BMP اسپیس دے کر (گیارہویں جماعت ) کا سیٹ  نمبر لکھنے کے بعد 8583 پر بھیج کر نتائج کو معلوم کیا جا سکتا ہے ۔

مذید پڑھیں : لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ن لیگ چھوڑ دی

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجراءکو بروقت یقینی بنانے کیلئے بھرپورمحنت کی ۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات ملتوی ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے ان تمام طلباء و طالبات کو پروموٹ کر کے ان کے نتائج کو ریلیز بھی کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلبا ء و طالبات جو گیارہویں  جماعت 2019 میں تمام  پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں 3 فیصد اضافی نمبر دے دیئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے طلباء و طالبات جنہوں نے اپنے امتحانی فارم نا مکمل جمع کرا دیئے تھے لیکن وہ اپنا انرولمنٹ ، رجسٹریشن اور پر میشن یا کوئی بھی دستاویزات کسی بھی وجہ سے جمع نہیں کرا سکے ہیں وہ طالب علم مارک شیٹ حاصل کرنے کے لیے اپنی تمام درکار دستاویزات بورڈ آفس میں جمع کروائیں ۔

مذید پڑھیں : کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرنے سے گریزاں

پری انجینٔیرنگ  گروپ میں (8500) امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ۔ اس سال 2020 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (97.08) فیصد رہا ۔ کامیاب امیدواروں میں (1367) اے ون گریڈ ، (684) اے گریڈ ، (1243) بی گریڈ ، (1907) سی گریڈ ، (2177) ڈی گریڈ ، (874) ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔

پری میڈیکل  گروپ میں (15932) امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ۔ اس سال 2020 میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (97.90) فیصد رہا ۔ کامیاب امیدواروں میں (2216) اے ون گریڈ ، (1436) اے گریڈ ، (3215) بی گریڈ ، (4970) سی گریڈ ، (3173) ڈی گریڈ ، (587) ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔سائنس جنرل گروپ میں (394) امیدوار رجسٹرڈ ہوئے ۔ اس سال 2020میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (92.13) فیصد رہا ۔ کامیاب امیدواروں میں (12) اے گریڈ ، (30) بی گریڈ ، (66) سی گریڈ ، (153) ڈی گریڈ ، (102) ای گریڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔