آپ محروم کیوں رہیں؟ عمران خان آگے بڑھیں

تحریر : محمد احماد

محلے کا مالدار سیٹھ مسجد میں جھاڑو لگا رہا تھا، اتنی دیر میں مسجد کے امام صاحب تشریف لائے اور کہا: حاجی صاحب یہ میں کیا دیکھ رہا ہوں ؟

سیٹھ نے کہا: امام صاحب آپ نے ہی تو بتایا تھا کہ مسجد کی صفائی کا بڑا ثواب ہے تو سوچا کہ میں کیوں اس سے محروم رہوں۔۔!

امام صاحب آگے بڑھے اور موصوف کے ہاتھ سے جھاڑو لے لیا اور کہا: یہ ثواب کسی غریب کے لیے چھوڑ دیں اللہ عزوجل نےآپ کو مال و دولت سے نوازا ہے آپ کا کام مسجد کی صفائی نہیں بلکہ کسی نئی مسجد کی تعمیر ہے۔ اگر آپ بھی صفائی کر کے ثواب لیں گے تو نئی مسجدوں کی تعمیر کون کرےگا؟؟

مزید پڑھیں: پاکستان و افغانستان کو یورپ بنانے کیلئے عمران خان خواہش مند

خبر پڑھی کہ وزیراعظم عمران خان صاحب نے فرانس میں توہین آمیز خاکوں پر اظہارِ افسوس کیا ہے اور اسی سلسلے میں ہفتہ عشقِ رسولﷺ منانے کا اعلان کیا ہے

جناب یہ اظہارِافسوس اور اظہارِ مذمت والے کام ہم جیسوں کے لیے چھوڑ دیں، ہفتہ عشق رسولﷺ ہم آپ سے زیادہ اچھا منا لیں گے، آپ ایک ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک کے وزیراعظم ہو، آپ فرانس کے خلاف اعلان جنگ کیجیئے، اظہار ِمذمت تو ہمارے یوسی کونسلر بھی اچھا کرلیتے ہیں

جب آپ حکومت میں آنے سے پہلے اپوزیشن کے زمانے میں کنٹینر پر سوار ہوکر اظہار مذمت فرماتے تھے تو سینس بھی بنتا تھا، اب آپ کے ہاتھ میں سارے اختیارات ہیں، اب آپ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیجیئے، اپنے سفارتی عملے کو وہاں سے واپس بلائیے، فرانسیسی مصنوعات کی درآمدات پر پابندی کا اعلان کیجیئے، فرانس سے جنگ کا اعلان کیجیئے

مزید پڑھیں: ڈپٹی قائدِ اعظم عمران خان کے 14 نکات

واللہ واللہ واللہ ہم آپ کی ساری پچھلی ساری حرکتوں کو بھول کر آپ کا ساتھ دیں گے

آپ نے بغیر کسی جرم کے، ہم کو پکڑ پکڑ کر جیلوں میں ڈالا، ہمارے 40 ہزار قائدین، علماء و مشائخ، تنظیمی ذمہ داران، ہمدرد، کارکنان کو گرفتار کیا،  شیخ الحدیث مفتی یوسف سلطانی اور علامہ قاضی منیر نعمانی علیہ الرحمہ کا ایکسٹرا جوڈیشل مرڈر ہوا، ہم یہ سب بھول جائیں گے

بس شرط یہ ہے کہ ایک بار غیرت و حمیت کا ثبوت دے دو، ایک بار مسلمان کا بچہ بن کر دکھادو ورنہ آپ کے جیسے بہت آئے اور تاریخ کے کوڑے دان میں غرق ہوئے