امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبی مبارک ہوں، نجم احمد شاہ

شان مصطفی بلند ترین ہے اور رہے گی، بغض رکھنے والے رسوا و جہنم واصل ہونگے، نجم احمد شاہ

 

کراچی: سیکرٹری بلدیات، ہاوئسنگ و ٹاون پلاننگ سندھ نجم احمد شاہ نے تمام امت مسلمہ کو جشن عید میلاد النبی پر مبارک باد پیش کی ہے۔

نجم احمد شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل پوری کائنات اور نوع انسانیت کو امن و سلامتی، اتحاد و اخوت، احترام آدمیت کا وہ عظیم تحفہ دیا کہ جس کو رہتی دنیا تک تمام اقوام عالم اپنے لئے نمونہ عمل کی زندہ و جاوید مثال قرار دیتی ہیں۔

سیکرٹری بلدیات نجم احمد شاہ نے امام الانبیا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات بابرکت کو پوری دنیا کے لئے قابل تقلید قرار دیتے ہوئے کہا کہ کائنات کے جن سربستہ رازوں سے آج نوع انسانی فائدہ اٹھارہی ہے درحقیقیت نبی رحمت عالم نے ڈیڑھ ہزار سال قبل ہی ان تمام فیوض و برکات سے دنیا نواز دیا تھا ۔ انسانی ترقی اور ارتقا درحقیقت در مصطفی کی مبارک خاک کا صدقہ ہے جس سے ساری کائنات عرفان حاصل کرتی ہے۔

مزید پڑھیں: گستاخانہ خاکے روکنے کیلئے عالمی قانون سازی کی ضرورت ہے : وفاق المدارس

نجم احمد شاہ نے کہا کہ شاہ دو عالم کے دربار میں بادشاہ وقت سے لیکر زمانے کے شہنشاہ تک ہاتھ باندھے باادب کھڑے رہتے ہیں ، کسی کم ظرف کی کیا مجال کہ بارگاہ رسالت کی شان میں لب کشائی کرسکے۔ شان مصطفی بلند ترین ہے اور تاقیامت اعلی ترین ہی رہے گی، البتہ اللہ کے حبیب سے بغض رکھنے والے ہمیشہ جہنم کی آگ میں جلتے رہیں گے اور دنیا میں بھی شدید ذلت و رسوائی ان کا مقدر ثابت ہوگی۔