حکومتی نااہلی کے باعث ڈاکتی و اسٹریٹ کرائم کی بڑھتی شرح، شہری اذیت کا شکار

ڈسٹرک ملیر کے رہائشی اپنی مدد آپ کے تحت علاقے میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے پر مجبور

 

کراچی: کراچی کے علاقے ملیر میں آئے روز ڈکیتی و اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومتی اداروں کی نا اہلی کے باعث علاقہ مکینوں کا شدید پریشانی کا سامنا۔ دن دھاڑے شہری قیمتی اشیاء سے محروم ہو رہے ہیں۔

ڈسٹرک ملیر کے رہائشی ان وارداتوں کی روک تھام کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت سی سی ٹی وی لگانے پر مجبور۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے علاقہ مکینوں نے موٹر سائیکل چوری کی واردات کو ناکام بنایا،

جب کہ اگزشتہ روز  حسنین مسجد کے قریب سر عام ڈاکوں نے اسکول کی فیس جمع کرانے جانے والی خاتون سے ڈکیتی کرتے ہوئے بچوں کے اسکول فیس کی رقم مبلغ 10,000 روپے اور زیور لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

مزید پڑھیں: محمود آباد پولیس کی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

دن بہ دن بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں کی وجہ سے اہل ِعلاقہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں اور مساجد میں فجر کی نماز کے لیے آنے والے نمازی بھی سیکورٹی نا ہونے کی وجہ سے سخت ذہنی دباو سے دوچار ہیں۔

رہائشیوں کی فوری طور پر ان مسلح ڈاکوں کے خلاف قانونی کارروائی کی استدعا، نیز ترجیحی بنیادوں پر علاقے میں چیک پوسٹ بنانے اور پیٹرولنگ بڑھانے کا مبالبہ کیا ہے۔