ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںپی ایس 111 میں پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی مضبوط امیدوار

پی ایس 111 میں پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی مضبوط امیدوار

رپورٹ : سید منیر شاہ

پاکستان تحریک انصاف نے گورنرسندھ عمران اسماعیل کی خالی کردہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر عمران اسماعیل کے بھائی عدنان اسماعیل کی بجائے پارٹی کے دیرینہ کارکن نوجوان شہزاد قریشی کو ٹکٹ جاری کیا ہے ، خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی صفوں میں فروغ پاتے موروثی سیاست کی نسبت کراچی کے ضمنی انتخابات کیلئے پی ٹی آئی نے موروثیت کی نفی کی ہے۔

کراچی میںڈیفنس کے پوش ایریاپرمشتمل صوبائی اسمبلی کی نشست پی ایس 111 کے ضمنی انتخاب میں پارٹی ٹکٹ کے حصول کیلئے حلقے کے فاتح گورنرسندھ عمران اسماعیل اپنے بھائی عدنان اسماعیل اور ایم این اے آفتاب جہانگیر اپنے بھائی احمد جہانگیر کو پارٹی ٹکٹ دلانے کیلئے کوشاںتھے مگرپارٹی نے کراچی کے سیکرٹری اطلاعات شہزادقریشی کو ٹکٹ جاری کیا، شہزاد قریشی نے میڈیا میں پارٹی کے پیغام کو پھیلانے اور موقف کو پیش کرنے کیلئے متحرک کردار ادا کیا ہے، شہزاد قریشی کراچی کی سیاست کے مشکل حالات میں بھی پی ٹی آئی ٹیم کا ہر اوّل دستہ رہے،حالیہ انتخابات میں شہزاد قریشی پی ٹی آئی کی الیکشن مہم میں نمایاں رہے ۔

شہزاد قریشی اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان ہے جنہوں نے کراچی یونیورسٹی سے انٹرنیشنل ریلیشنز میں ماسٹرز کیا ہے، شہزاد قریشی میڈیا سیلز اور مارکیٹنگ کے شعبہ سے وابستہ رہے ہیں اور اب رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک ہوچکے ہیں۔

شہزاد قریشی نے میڈیا میں کیریئر کا آغاز“ایٹنگ آئوٹ” میگزین سے 2001ءمیں کیا اور پھر میڈیا سیلز کے شعبے کا چناؤ کیا، جہاں انہیں کافی کامیابی ملی ،اس دوران ایف ایم ریڈیو چینل ایف ایم 107 کراچی سے وابستہ ہوگئے اور ایف ایم 107 چینل کی سیلز کو نئی جہت دی، انہوں نے اپنے میڈیا کیریئر کے ساتھ ساتھ اپنا ذاتی کاروبار بھی متحرک رکھا،” لش انٹرٹینمنٹ“ کے بینر تلے پروڈکشنز بھی کیں اور ”ٹی این بی ٹی“کے نام قائم ڈیجیٹل میڈیا کمپنی کے ڈائریکٹر بھی ہیں، کچھ عرصہ قبل ریڈیو انڈسٹری کو خیر آباد کہنے کے بعد رئیل اسٹیٹ کے میدان میں قدم رکھاجبکہ پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی وابستگی بھی قائم رہی جو باقاعدہ پارٹی ذمہ داری میں تبدیل ہوگئی، پارٹی ذمہ داری نبھانے کے بعدضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار بن گئے ہیں اور بظاہر کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔

پی ایس 111 پر عمران اسماعیل نے30 ہزار 576 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے،ایم ایم اے کے محمدسفیان دلاورنے8 ہزار 753 کے ساتھ رنر اپ رہے، پی پی پی کے مرتضیٰ وہاب نے 8 ہزار 502 ،مسلم لیگ ن کے شیخ جاوید میر نے 6 ہزار 401 ،آزادامیدوار جبران ناصر نے 6 ہزار 109 ،ایم کیو ایم کے مجاہد رسول نے 4 ہزار 739 ،پی ایس پی کے مبشرامام نے 2 ہزار 419 ،تحریک لبیک کی خاتون امیدوار طاہرہ کوثر نے 1 ہزار 477 ووٹ حاصل کئے۔

21 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخاب کیلئے پی ٹی آئی کے شہزاد قریشی کے مقابلے میں 15 امیدوار میدان میں ہیں جن میں پی پی پی کے محمد فیاض پیرزادہ،ایم کیو ایم کے جہانزیب مغل، تحریک لبیک کے سکندر اگر، مسلم لیگ ن کے قاضی محمد زاہد حسین اور پی ایس پی کے ڈاکٹر یاسر الدین ، معروف سماجی کارکن جبران ناصر قابل ذکر ہیں ۔

حلقے میں رنراپ رہنے والے دینی جماعتوں کے اتحادایم ایم اے کی جانب سے ضمنی انتخاباتمیں کوئی امیدوار سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا