رپورٹ : ایم فاروق
محکمہ جنگلات کے 12 افسران کو گریڈ 17 سے 18 میں ترقی دے دی گئی ہے ۔جبکہ ایماندار افسر آصف علی شاہ کو ڈپٹی کنزرویٹر / ڈی ایف او کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔
محکمہ جنگلات صوبہ خیبر پختونخوا میں کارکردگی اور ڈیو پروموشن کے تحت ڈی پی سی کی سفارشات کے بعد 12 افسران کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دیے دی گئی ہے ۔
ان افسران میں چترال شہر کے گاؤں مغلاندہ سے تعلق رکھنے والے آصف علی شاہ بھی شامل ہیں جن کو ڈپٹی کنزرویٹر/ ڈی۔ایف۔او ( BPS-18) کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے ۔مذکورہ افسر کو ترقی ملنے پر اہل علاقہ میں خوشی منائی جارہی ہے ۔
مذکورہ افسر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیوں کے حوالے سے محکمہ و علاقے میں شہرت رکھتے ہیں ۔جس کی وجہ سے علاقہ مکین خوشی کا اظہار کررہے ہیں ۔