دبئی حکام نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

دبئی : دبئی حکام کی جانب سے دبئی کا سفر کرنے والے مسافروں کے لئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے ۔ دبئی پہنچے والے مسافروں کی چغتائی لیبارٹری اوراسلام آباد ڈائیگنازٹک سروس سے کرائے گئے کورونا ٹیسٹ قابل قبول نہیں ہوں گے ۔ یہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا ۔

مذید پڑھیں : عدالتی حکم عدولی پر متنازعہ رجسٹرار ڈاکٹر صارم عہدے سے بر طرف

وہ لیبارٹریاں جو دبئی حکام کے ساتھ رجسٹرہیں صرف ان سے کرائے گئے ، کورونا ٹیسٹ ہی دبئی ائر پورٹ ہر قابل قبول ہوں گے ۔ یہ حکم نامہ پاکستان سے دبئی کی پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام ایئر لائنوں پر لاگو ہو گا ۔