اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے سپریم کورٹ سے مبارک ثانی کیس کا تفصیلی فیصلہ جلد جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جزو ہے۔ علماء کرام اور مشائخ عظام ہی دین کے اصل رہنما ہیں، نہ کہ وہ لوگ جو ریاست کے خلاف بندوق اٹھا کر دہشتگردی میں ملوث ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی نسل کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت، اداروں اور علماء کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ علماء کرام کے اتحاد اور یکجہتی کے پیغام سے معاشرتی استحکام میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کو روکنے اور اسلام کے نام کا غلط استعمال ختم کرنے کے لیے علماء کرام کی تجاویز پر عملدرآمد بھی ضروری ہے۔