جمعرات, ستمبر 21, 2023
جمعرات, ستمبر 21, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

اہم خبریںریسلنگ کی طرح IPL بھی نقلی ہونے کا انکشاف

ریسلنگ کی طرح IPL بھی نقلی ہونے کا انکشاف

الرٹ ویب ڈیسک : بھارتی کرکٹ لیگ آئی پی ایل کا بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کی طرح جعلی ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ایک بھارتی اداکار نے ہی اس کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں رہائش پذیر کمال راشد خان نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلنگ میں منتظمین نے ایکا حرف انٹرٹینمنٹ کیلیے شامل کیا ہے، وہ لوگ صاف کہتے ہیں کہ یہ تفریح کے لیے ہے اصلی نہیں،ان مقابلوں میں کرسیاں بھی چلتی ہیں،ریسلر شدید زخمی بھی نظر آتے ہیں،خون بھی نکلتا ہے،مگر کچھ بھی اصل نہیں ہوتا، پیش اس انداز میں کیا جاتا ہے کہ شائقین کو حقیقی لگتا ہے۔

اپنے پیغام میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی طرح آئی پی ایل میں بھی کھلاڑی کیچ ڈراپ، رن آؤٹ ہونے اور نوبال پر افسوس کے اظہار کی اداکاری کرتے ہیں اور ہمیں سب اصل لگتا ہے۔

مزید پڑھیے: دنیا کا امیر ترین کرکٹ بورڈ BCCI بھی مقروض نکلا

گذشتہ دنوں کنگز الیون پنجاب اور ممبئی انڈینز کے میچ میں جواریوں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے، آخری اوور میں کنگز الیون پنجاب کو 9 اور آخری گیند پر 2 رنز بنانا تھے، کرس جورڈن نے ایک رن بنا بھی لیا دوسرا بن سکتا تھا، مگر وہ غلط سمت میں دوڑ پڑے، دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی نے بتا دیا ہوگا کہ بھائی آؤٹ ہونا ہے۔

سپر اوور میں کنگز نے صرف 5 رنز بنائے، حیران کن طور پر ممبئی نے بھی اتنا ہی اسکور بنایا، دوسرے سپر اوور میں ممبئی نے 8 رنز بنائے تو کنگز کی فتح آسان نظر آرہی تھی مگر نتیجہ برعکس ہوا، یوں اوپر بیٹھے ’’بھائی‘‘ نے بھاؤ بڑھایا، لالچ میں آنے اور ہر بار گذشتہ ہاری رقم سمیت بڑا مال جیتنے کی کوشش میں جواری لٹ گئے۔

’’بھائی‘‘ سب جانتا ہے کہ میچ میں کس وقت کیا ہوگا، وہی بھاؤ بڑھانے کے حربے آزماتا اور جواریوں کو منہ کے بل گراتا ہے۔

مزید پڑھیے: بھات میں ہونے والی کرکٹ لیگ جعلی نکلی

یاد رہے کہ آئی پی ایل میں ’’حیران کن‘‘ میچز کا سلسلہ متواتر جاری ہے، ہفتے کوکنگز الیون پنجاب کی ٹیم 7 وکٹ پر126رنز تک محدود رہی،سن رائزرز حیدرآباد نے ایک موقع پر 4وکٹ پر110رنز بنا لیے اور فتح یقینی نظر آرہی تھی،پھر اچانک4رنز کے دوران 6وکٹیں گر گئیں اور ٹیم114پر ڈھیر ہو کر12رنز کی شکست کا شکار ہوگئی۔

شعیب بھٹی
شعیب بھٹیhttp://alert.com.pk
شعیب بھٹی بنیادی طور پر شعبہ مارکیٹنگ سے وابستہ ہیں اور اس شعبے میں ایک وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ الرٹ نیوز کے ساتھ بطور رپورٹر منسلک ہیں، اس سے قبل جنگ (ویب سائٹ) میں بھی کام کر چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں