بھارت سے ٹریننگ کے الزام میں واٹر بورڈ کا ملازم عبدالجبار عرف ٹینشن FIA کے ہاتھوں گرفتار

کراچی : فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) کے انسدادِ دہشت گردی ونگ کی کراچی میں بڑی کارروائی سامنے آئی ہے ۔

بھارتی خفیہ ایجنسی "را” نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ ملزم عبدالجبار عرف ظفر ٹینشن کو گلستان جوھر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم بم تیار کرنے اور جدید ہتھیار چلانے کا ماہر ہے ۔ ملزم کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں ملازمت کرتا تھا ۔ عسکری تربیت کے لیے چار مرتبہ بھارت جا چکا ہے ۔

مذید پڑھیں : بینک کا دوسری شادی پر 1 کروڑ دینار دینے کا اعلان

ملزم کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے ۔ کراچی میں "را” کے سلیپر سیل کے لئے کام کر رہا تھا ۔جب کہ اس کے علاوہ ملزم  محمود صدیقی کی طرف سے بھیجی گئی حوالہ ہنڈی کی رقم وصول کرتا تھا ۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق واٹر بورڈ کا ملازم اور ایم کیو ایم لندن کا کارکن ظفر ٹینشن کے ذریعے بھیجی گئی رقم دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے لئے استعمال کی جاتی تھی ۔  دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر دو دفعہ جیل جا چکا ہے ۔

مذید پڑھیں : پاکستان کی 35 ہزار مساجد Tv کا بل دیتی ہیں

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم حقیقی کے رہنما آفاق احمد اور کارکنوں پر حملوں میں بھی ملوث ہے ۔ ملزم کو تمام ہدایات بھارت سے محمود صدیقی دیتا تھا ۔

حیرت انگیز طو رپر ملزم کیخلاف چار بار جیل جانے کے باوجود واٹر بورڈ نے کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ جب کہ اب  بھی اس کی نہ صرف تنخواہ جاری ہے بلکہ یہ دیگر افسران و ملازمین سے بھی پیسے لیتا ہے ۔