میٹرک بورڈ کے تحت آل پاکستان انٹر بورڈ‌گرلز ہاکی چیمپئین کا انعقاد

ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے تحت آل پاکستان انٹر بورڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ کا آغاز منگل کے روز عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں سندھ گورنمنٹ کے سیکرٹری اسپورٹس ہارون خان نے کیا ۔

اس موقع پر ڈائریکٹر اسپورٹس سندھ شہزاد پرویز،پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین چیئرمین انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی،پروفیسر برکت علی حیدری کوآرڈینیٹر انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی،محمّد رمضان جمالی آرگنائزنگ سیکرٹری انٹر بورڈ اسپورٹس کمیٹی موجود تھے۔

آج کے پہلے میچ میں لاہور بورڈ نے حیدرآباد بورڈ کو 0۔7 سے شکست دے دی، لاہور کی طرف سے کائنات ذوالفقار نے دو جبکہ ملیحہ،ہما شبیر،ردا ریاض،اعضا محمود،بختاور نے ایک ایک گول کیا ۔

دوسرے میچ میں مردان بورڈ نے بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کو 0۔4 سے شکست دے دی ،مردان کی طرف سے عروج علی اور زیب النسا نے دو دو گول کیے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *