ڈیجیٹل میڈیا کے مواد کی تیاری کیلئے اہم معاہدے کر لئے گئے

کراچی : بدلتے ہوئے  وقت  اور  کانٹینٹ (مواد) کے زیادہ ہونے کے باعث ٹیلی ویژن سے ویب پر مبنی پلیٹ فارمز پر منتقل ہو گیا ہے ۔ اس کی ایک وجہ  سیل فونز، کمپیوٹرز اور سمارٹ ٹی وی کے ذریعہ کانٹینٹ (مواد) کا زیادہ دیکھا جانا ہے ۔ معیار میں بہتری اور موادمیں جدت کے لئے رنسٹرا ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور ناشپاتی پرائم (کیو لنکس پروڈکشن) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں۔

ایم او یو پر کیو لنک کے پارٹنر محمد ایس رحیم تولہ اور رن اسٹرا ٹیکنالوجیز کی چیف کانٹینٹ آفیسر مصباح اسحاق خالد نے دستخط کیے۔ دونوں فریقین نے ڈیجیٹل میڈیا مواد تیار کرنے پر اتفاق کیا ۔ جس میں ویب سیریز، فلمیں، شوز اور مختصر شکل والے ویڈیو خاکے شامل ہیں۔ رنسٹرا،  ناشپتی پرائم کے ساتھ اشتراک سے اعلی معیار کے ایشو پر مبنی میڈیا مواد کی تیاری کے لئے مشترکہ منصوبے اور اقدامات کرے گا اور مقامی  فنکاروں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کریں گے ۔

مزید پڑھیں: حکومت وقت فنکاروں کے مسائل و مشکلات کی طرف توجہ دے : طاہر خان

اس موقع پررنسٹرا کی چیف کانٹینٹ آفیسر مصباح اسحاق خالد نے کہا کہ، ”ہم ناشپاتی کے ساتھ کام کیلئے پرجوش ہیں۔ قیصر علی اور ناشپاتی میں ان کی ٹیم عمدہ مواد تیار کررہی ہے رنسٹرا اور ناشپاتی کی مشترکہ پروڈکشن سے نوجوانوں کیلئے ہنر کے مواقع پیدا ہوں گے اور دنیا بھر میں پاکستان اور ملک سے باہر موجود پاکستانیوں کو عمدہ مواد دیکھنے کو ملے گا ۔

ناشپاتی پرائم کے شریک بانی  محمد ایس رحیم تولہ نیاس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ، ”ہم رنسٹرا کے ساتھ شراکت داری پر خوش ہیں  ناظرین کی دیکھنے کی ضروریات پوری کرنے کیلئے یہ تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔

ڈاکٹر عادل اختر چیئرمین اور شریک بانی، رنسٹرا ٹیکنالوجیز نے ناشپاتی پرائم کو ایک اسٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے خوش آمدید کرتے ہوے کہا کہ اس تعاون سے پاکستان کو اپنے ڈیجیٹلی قدم بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ مواد کی کھپت کے رجحانات ڈیجیٹل کی طرف بڑھ رہے ہیں اور یہ وہ وقت ہے جب ہمیں خاص طور پر ڈیجیٹل اسپیس کیلئے کانٹینٹ(مواد) کی تخلیق پر اپنی توجہ مرکوز کرنا ہو گی ۔

مزید پڑھیں: فنکار و گلوکار محنت اور لگن کے ذریعے نام کما سکتے ہے : ارم سحر

رنسٹرا  پاکستان کا پہلا مختصر فارم ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم ہے اور ہم پاکستان میں ڈیجیٹل میڈیا ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھیں گے ۔

رنسٹرا پاکستان کا پہلا مختصر ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کہ جدید مواد، سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والا، معلوماتی اور تعلیمی ہے۔رنسٹرا ابھرتے ہوئے اور قائم کردہ مواد تخلیق کاروں اور فلم سازوں کو پاکستان اور اس سے باہر کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت فنکاروں کے بنیادی مسائل حل کرے : عرفان کمال

ناشپاتی پرائم لوکل اور انٹر نیشنل سطح پر انٹرٹینمنٹ پر مبنی پروگرامز ناظرین کیلئے پیش کر رہا ہے اور مقامی فنکاروں کے کام کو سامنے لانے کیلئے پرعزم ہے۔

رنسٹرا  مواد تخلیق کرنے والوں کو پوری دنیا میں ایک بڑی پاکستانی کمیونٹی تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ جدید ترین رنسٹرا پلیٹ فارم مواد تخلیق کاروں کو  موادکی  تخلیق، نمائش اورپیسہ کمانے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔اس سال کے آخر میں رینسٹرا پلیٹ فارم ناظرین کے لئے کھول دیا جائے گا،جب کے آرٹسٹس لئے پلیٹ فارم  انٹرایکٹو سائٹ کے ذریعے کھول دیا گیا ہے۔