چاند نظر آگیا،یکم صفر جمعرات 11 اکتوبر کو ہوگی، مفتی منیب الرحمن

مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیرمین مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر المظفر1440 ؁ء کا چاند نظر آ گیااور یکم صفر المظفرجمعرات 11 اکتوبر 2018 ؁ء کو ہوگی ۔ دریں اثنا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس دفتر محکمۂ موسمیات(میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی ، کراچی میں مفتی منیب الرحمن کے زیرِ صدارت منعقد ہوا تھا .

اجلاس میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کے ارکان : مولانا حافظ محمد سلفی ، قاری نذیراحمد نعیمی، مولاناصابر نورانی، قاری محمد اقبال ، مولانا فیروزالدین رحمانی اور علامہ سید علی کرار نقوی نے شرکت کی ۔ فنی معاونت کے لئے محکمۂ موسمیات کے چیف میٹر ولوجسٹ عبدالرشیدنے شرکت کی ۔

کراچی ،اسلام آباد ،جہلم ،منگلا ،ژوب، نورپور تھل ،جوہر آباد اور دیگر مقامات سے رویت کی شہادتیں موصول ہوئیں ، مرکزی کمیٹی نے خود چاند دیکھا ،لہٰذا اتفاقِ رائے سے فیصلہ کیا گیاکہ یکم صفر المظفرجمعرات 11 اکتوبر 2018 ؁ء کو ہوگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *