کلرک ایسوسی ایشن نے ڈی ای او سکینڈری و ہائر سکینڈری چمن لال کی برطرفی کا مطالبہ کردیا

کراچی ، آل پاکستان کلرکس ایسو سی ایشن ( ایپکا) کراچی ڈویژن کے صدر سید توقیر حسین شاہ، محکمہ تعلیم کراچی کے صدر ملک خورشید احمد قادری، ایم افضال خان، ایس اے جمالی، انور علی ابڑو نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، وزیر تعلیم سندھ، سیکریٹری تعلیمات اسکولز سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ راشی و بدعنوان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری و ہائر سیکنڈری چمن لال (سبجیکٹ اسپشلیسٹ ) کی بدعنوانیوں اور من مانیوں کا نوٹس لیں۔

بدعنوان افسران کی وجہ سے سرکاری اسکولوں میں خواندگی کی سطح بہت کم ہے اس کے ذمہ دار کرپٹ افسران ہیں ۔ ارباب اختیار تعلیم اس کا سدباب کریں ۔ تعلیمی معیار اور دفتری نظام کی شفافیت کے لیے ایکس پی سی ایس کیڈر کے افسر کو ضلع وسطی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تعینات کیا جائے اور محکمہ تعلیم میں بد عنوانیوں کی تحقیقات کرائی جائے۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *