پیپلز پارٹی عوامی سمندر کی مانند ہے، ٹکرانے والے بہہ جائیں گے : سسئ یلیجو

18 آکتوبر کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے، اس روز محترمہ پر حملہ ہوا، درجنوں جیالے شہید ہوئے، اسی روز عوام سلیکٹڈ حکومت کا فیصلہ بھی کرئے گی۔

رپورٹ: ٹھٹھہ امین فاروقی

سینیٙر سسئ یلیجو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی سمندر ہے اس سے ٹکرانے والے بہہ جائیں گے 18 آکتوبر پی پی کے لیے اہم دن ہے لاکہوں افراد شرکت کر کے  وفاقی حکومت کو بتائیں گے کہ عوام  اب وفاقی حکومت سے مکمل طور پر بیزار ہوچکی ہے۔

18 آکتوبر کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جلسے پر حملہ کیا گیا جس میں درجنوں پی پی کے جیالے شھید ہوئے، آج کے عوامی سمندر کے بعد کرپٹ حکومت کو گھر جانا پڑے گا۔

18 آکتوبر کو محترمہ پہلی  بار جلا وطنی کے بعد اپنی دہرتی پر پہنچی جہاں درجنوں پی پی کے جیالوں کو شہید کیا گیا ایک دفعہ پھر سے پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے بلاول بہٹو زرداری کی رہنمائی میں  لاکھوں کی تعداد میں افراد جمع کر کے تاریخی جلسہ کرے گی جہاں پر  سندھ کے جزائر پر وفاق کے غیر آئینی قبضے کے خلاف سخت احتجاج بھی کیا جائے گا۔

آج ہونے والے جلسہ  میں پوری سندھ سمیت ٹھٹھہ کے ساحلی اور کوہستانی پٹی سے لاکھوں کی تعداد میں مرد و خواتین شرکت کریں گے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سیاسی جمہوری جماعتوں کا شاندار اتحاد ہے جس کے گذشتہ جلسہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔