علماء کمیٹی کا کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کا شکریہ

کراچی : مولانا کے قاتلوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے : کراچی علماء کمیٹی

جامعہ فاروقیہ کے مہتمم مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید کے بہیمانہ قتل کے خلاف کراچی علماء کمیٹی کی اپیل پر پورے ملک میں کی جانے والی کامیاب ہڑتال پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ۔

علماء کمیٹی حیدرآباد کے امیر مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں، مولانا ڈاکٹر عبدالسلام قریشی،حافظ ارمان احمد چوهان، مولانا محمد سعید جدون،قاری عبدالغفار شاکر ،مولانا پروفیسر عبدالصمد حیدری،مولانا توصیف احمد ،قاری محمد اعظم ،مولانا عبداللہ مرغزانی،مولانا عبدالواحد خان اور دیگر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کیا۔

انہوں نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب فرماتے ہوئے کہا کے مولانا ڈاکٹر عادل خان ایک عظیم اسلامی اسکالر تهے ان کا قتل امت مسلمہ کا نقصان ہے مولانا عادل خان اتحاد امت کے داعی تهے ان کی پوری زندگی درس و تدریس میں گزری مولانا کے قاتلوں کا اب تک گرفتار نہ ہونا حکومت اور اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

مزید پڑھیں: مولانا ڈاکٹر عادل خان کے بے ہیمانہ قتل کے خلاف یوم مذمت منانے منایا گیا: جمعیت علماء اسلام

ہم جمعے کے ان اجتماعات کے ذریعے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ مولانا عادل خان کے قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں اور صحابہ کرام و اہلبیت عظام کی گستاخی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانون سازی کر کے انهیں سزائیں دیں ۔

اس موقع پر کراچی حیدرآباد میرپور خاص سانگهڑ ٹنڈو آدم عمر کوٹ چهور بدین سمیت دیگر علاقوں میں تاجروں کی جانب سے اپنا کاروبار رضاکارانہ طور پر بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے پر تمام تاجر تنظیموں اور مقامی علماء کمیٹیوں کو خراج تحسین بهی پیش کیا گیا ۔