اپوزیشن کا PDM کے تحت دوسرا پاور شو آج کراچی میں ہو گا

کراچی : حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کا دوسرا شو آج پیپلز پارٹی کی میزبانی میں ہو گا ، کراچی کے باغ جناح میں کرسیاں لگ گئیں، اسٹیج سج گیا، شرکا کے لیے ماسک جمع کر لیے گئے ۔

مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے، مریم نواز آج دوپہر کراچی پہنچیں گی، مزار قائد پر حاضری کے بعد جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچیں گی ۔

کراچی میں جلسہ گاہ آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی طرح اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی کٹھ پتلی ہے ۔

مذید پڑھیں : خاتون پرنسپل کی تقرّری سے گورنمنٹ دہلی کالج کا معیار گرنے لگا

انہوں نے کہا ہے کہ عوام عدلیہ کو انصاف کی امید کے ساتھ دیکھتے ہیں، عدالت بی آر ٹی اور علیمہ باجی کیس کا فیصلہ دے۔ بلاول بھٹو زرداری نے باغ جناح جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انہیں صوبائی وزیر سعید غنی نے بریفنگ بھی دی ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ ایک جلسے سے حکومت بوکھلا گئی ہے ، سمجھ نہیں آ رہا کل کے بعد ان کا کیا حال ہو گا ۔ ادھر صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کی طرح کراچی کا جلسہ بھی تاریخی ہو گا ۔