سعودی صحافی کا قاتل کون ؟؟ پس پردہ مقاصد کیا ہیں ؟؟

رپورٹ : علی ہلال

تین دن کی مسلسل تحقیقات سے جو بات زیادہ قریب الامکان لگ رہی ہے وہ یہ ہے کہ ترکی میں لاپتہ ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کا معاملہ سعودی عرب کو پھنسانے کی امریکی سازش کی خاص کڑی ہے ۔

اس سازش کا پہلا منفی اثر ساتھ عالم اسلام کے دو نوں اہم ممالک ترکی اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات پر مرتب ہوگا جبکہ دوسرے مرحلے میں امریکہ اسی معاملے کو سعودی عرب کے خلاف بنیاد بنانے کی تیاریاں کررہا ہے ۔

امریکی کانگریس کے خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سربراہ نے فوری طورپر ریاض کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کی تجویز پیش کی ہے جو اس سارے معاملے کے پیچھے کارفرما مذموم مقاصد کی ایک جھلک ہے ۔

خیال رہے کہ جمال خاشقجی سعودی عرب سے زیادہ امریکہ کے حساس رازوں کا بلیک باکس تھا ۔۔۔ افغان جہاد کے چشم دید گواہ کی حیثیت سے جمال کو امریکی سی آئی اے کی بعض ایسی سرگرمیوں کا علم تھا جس سے دیگر بے خبر تھے ۔

قصہ کس نے تمام کیا یہ ابھی تک معمہ ہے الزام مگر سعودی عرب پر لگانا نا انصافی ضرور ہوگی ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *