کراچی میں اتوار کو بارش کی پیشگوئی کر دی گئی

کراچی : ذرائع کے مطابق شدید گرمی سے ستائے کراچی کے شہریوں کے لئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے اتوار کے روز شہر میں ہلکی بارش کی پیش گوئی ہے، جس کے بعد موسم خوشگوار ہونے کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی بحیرہ عرب میں مضبوط ہوا کا کم دباؤ موجود ہے، اور یہ دباؤ آج شام تک مغرب اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے بعد ڈیپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے، ڈپریشن کے زیر اثر سندھ کے اضلاع تھر پارکر، میر پور خاص، بدین، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں آج اور کل گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

مذید پڑھیں : خاتون پرنسپل کی تقرّری سے گورنمنٹ دہلی کالج کا معیار گرنے لگا

محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈپریشن کے اثرات تیز ہواؤں اور بادلوں کی صورت میں نظر آئیں گے، جو شہر میں ہلکی بارش کا سبب بن سکتے ہیں، جب کہ ڈپریشن بننے کی صورت میں سمندر میں طغیانی کی کیفیت ہو سکتی ہے، اس لئے ماہی گیر زیادہ گہرے سمندر میں نہ جائیں ۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز کراچی مزار قائد سے متصل باغ جناح گراؤنڈ میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کا جلسہ منعقد کیا گیا ہے، اور جلسے کی انعقاد کی ذمہ داریاں پیپلز پارٹی کے پاس ہیں ۔