گورنر پنجاب کچھ کر گزرنے کا عزم رکھتے ہیں ۔مفتی محمد زبیر

مفتی محمد زبیر حقنواز

ان دنوں سرگودھا کے بعد لاہور کے سفر پر ہوں۔ سرگودھا میں درس قرآن میں تکمیل قرآن کریم کی تقریب سے خطاب کی سعادت حاصل کی ۔اس کے بعد لاہور میں اسلامی نظریاتی کونسل کی تین طلاقوں پر سزا کی تجویز اور جہیز کے موضوع پر سما ٹی وی کے کچھ پروگرام ریکارڈ کروائے ۔

بعد ازاں گذشتہ کل یعنی اتوار کو گورنر پنجاب چوہدری سرور سے طویل ملاقات ہوئی ۔ ملاقات اور انکی طرف سے دئیے گئے ظہرانہ کے موقع پر کئی اہم دینی’ فلاحی ورفاہی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔

گورنر پنجاب چورہدری محمد سرور کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے موقع پر

بندہ نے دوران ملاقات محسوس کیا کہ گورنر صاحب صوبہ میں فلاحی امور پر کچھ کر گذرنے کا عزم مصمم رکھتے ہیں۔مثلا گفتگو میں نہایت پختہ عزم کے ساتھ انہوں نے پنجاب کو صاف پانی فراہم کرنے کے مشن کا ذکر کیا۔

صومالیہ اور برمی مسلمانوں اور پاکستان میں ہماری مختلف رفاہی سرگرمیوں پر بھی گورنر صاحب نے تحسین پیش کی۔

بہرحال ملاقات میں گورنر صاحب کے ان فلاحی عزائم سے دلی خوشی ہوئی ۔ دلی دعا ہے کہ اللہ تعالی ان کے نیک ارادوں میں ان کا حامی وناصر ہو ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *