عُمر گُل نے بھی کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

کراچی : پاکستان کے فاسٹ باولر عمر گل نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے ۔ انہوں نے 47 ٹیسٹ میچز ، 130 ون ڈے میچز اور 60 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر رکھی ہے ۔

36 سال کی عمر میں کرکٹ کو الوداع کہنے والے عمر گل نے قومی ٹی ٹوئنٹی میں آخری بار بلوچستان کی نمائندگی کی ۔ عمر گل کو میچ کے اختتام پر بلوچستان اور پنجاب کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کے دوران ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمر گل کئی بار آبدیدہ ہوئے اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ۔

عمر گل نے کہا کہ وہ کرکٹ چھوڑنا نہیں چاہتے تھے لیکن ایک دن سب نے جانا ہے ، یہ ایک مرحلہ ہے جس سے سب کو گزرنا ہوتا ہے ۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر عمر گل نے پیغام میں لکھا کہ بہت سوچ سمجھ کر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔

مذید پڑھیں : پینگوئن نے عالمی ریکارڈ کیسے بنا لیا ؟

عمر گل نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کے لئے دل سے کھیلا اور اپنی 100 فیصد کارکردگی دی ہے ۔ کرکٹ ہمیشہ سے میری محبت اور جنون ہے اور رہے گا ۔ عمر گل نے مذید لکھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ، کوچز اور اپنے کرکٹ کیریئر کے دوران ساتھ رہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔انہوں نے خصوصی طور پر میڈیا اور اپنے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عمر گل کے شاندار کرکٹ کیریئر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی ہے ۔ جب کہ ان کے مداخوں نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے اعلان کو منظور کیا جائے گا یا نہیں ۔

مذید پڑھیں : پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کو غصہ کیوں آیا ؟

واضح رہے کہ عمر گل نے 47 ٹیسٹ میچوں میں 163 اور 130 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 179 کے علاوہ 60 ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں میں 85 وکٹس حاصل کی ہیں ۔ پاکستان کے لئے ٹیسٹ ڈیبیو بنگلادیش کےخلاف اگست 2003 میں کیا تھا جب کہ انہوں نے پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ زمبابوے کے خلاف اپریل 2003 میں کھیلا تھا ۔

عمر گل نے پاکستان کے لئے پہلا انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچ کینیا کے خلاف ستمبر 2007 میں کھیلا تھا ۔ عمر گل ایک متوسط گھرانے کے جنونیی کرکٹر تھے ۔ ان کے ساتھی اب بھی ان کے جنون کو لیکر دلچسپ تبصرے کرتے نظر آتے ہیں ۔