ضلع کیماڑی کے 13 میں سے 8 تھانے غربی سے لینے کا اعلان

کراچی: کراچی کے اضلاع میں نیا ضلع کیماڑی 13 تھانوں پر مشتمل ہو گا ، جس کے لیے پانچ تھانے سٹی ڈسٹرکٹ جب کہ 8 پولیس اسٹیشن ضلع غربی سے لے کر نئے ضلع میں شامل کیے جا رہے ہیں ، تھانوں کی حد بندی کے حوالے محکمہ داخلہ سندھ سے منظوری لی جا رہی ہے ۔

کیماڑی ضلع کے قیام سے کراچی پولیس کا سائوتھ زون تین ڈسٹرکٹ پر مشتمل ہو جائے گا، اس سے قبل سائوتھ زون پولیس میں سٹی ڈسٹرکٹ اور ساؤتھ شامل ہیں ۔

مزید پڑھیں: جناح اسپتال کراچی میں سہولیات کا فقدان

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی کے سٹی ڈسٹرکٹ سے جیکسن، کے پی ٹی، ڈاکس، ماڑی پور اور موچکو تھانے کو نئے ضلع کیماڑی میں شامل کیا جا رہا ہے ۔

ضلع غربی کے شیر شاہ، پاک کالونی، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اتحاد ٹائون، مدینہ کالونی، سائٹ اے اور سائٹ بی پولیس اسٹیشن نئے ضلع کیماری کی حدود میں شامل کیے جا رہے ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کے اس انتظامی ڈھانچے کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور محکمہ داخلہ سندھ اس سلسلے میں جلد احکامات جاری کرے گا ۔