Home پاکستان سیرت النبی کی روشنی میں قیام امن کے لیے مسلم اسکالرز مکالمے...

سیرت النبی کی روشنی میں قیام امن کے لیے مسلم اسکالرز مکالمے کا آغاز کریں: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد: نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کے پہلے سیرت فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے مسلم معاشروں میں امن و امان کے قیام کے لیے سیرت النبی کی روشنی میں وسیع مکالمے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے نیشنل اسکلز یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی دو روزہ عالمی کانفرنس میں بھی خطاب کیا، جس کا موضوع "عالمی امن میں سیرت رسول سے رہنمائی” تھا۔

رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم اور دیگر مقررین نے فرقہ واریت سے بچنے، اسلاموفوبیا کے خلاف علمی محاسبے اور قیام امن کے لیے مذاکروں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

Exit mobile version