رزق میں کشادگی کے لیے مجرب وظائف

رزق میں کشادگی کا وظیفہ : حضرت بابا جی فرید الدین مسعود گنج شکر رحمہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’ ایک دفعہ میں حضرت قطب الدین بختیار کاکی اوشی رحمہ اللہ تعالیٰ کی خدمت میں حاضر تھا اور وہاں دعاء کے بارے میں باتیں ہو رہی تھیں… حضرت قطب صاحبؒ نے فرمایا : جس کو معاش کی تنگی ہو وہ اس دعاء کا ورد کرے:

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَا دَائِمَ الْعِزِّ وَالْمُلْکِ وَالْبَقَائِ وَیَاذَاالْمَجْدِ وَالْعَطَائِ یَا وَدُوْدُ ذَاالْعَرْشِ الْمَجِیْدُ فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ( راحت القلوب ص ۱۴۶)

بے بس اور مجبور افراد  کے لئے شاندار تحفہ

بابا فرید کا وظیفہ : جو شخص پریشانیوں سے بے بس اور لاچار ہو چکا ہو… اور حالات کی خرابی سے تھک چکا ہو وہ ان کلمات کو ایک ہزار بار پڑھے… اس کی حاجت ضرور پوری ہو گی ان شاء اللہ!

اَقْویٰ مُعِیْنٍ وَاَھْدیٰ دَلِیْلٍ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ ( راحت القلوب ص ۱۴۶)

ماشاء اللہ عجیب پرسکون، پرکیف اور طاقتور عمل ہے… اخلاص اور توجہ کے ساتھ کریں … باوضو کریں اور اللہ تعالیٰ کی ذاتِ عالی شان پر یقین رکھیں … اس عمل میں سورہ فاتحہ کا دل بھی آ گیا… اسی سے تاثیر کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: رزق روزی میں برکت کے وظائف

حضرت بابا فرید نور اللہ مرقدہ کاسخت پریشانی اور رنج و غم  کے وقت کا وظیفہ : جس کسی کو کوئی رنج و غم یا کوئی سخت مرحلہ ( اور بڑی حاجت) پیش آئے تو وہ فجر کی نماز کے بعد ایک سو بار پڑھے :

لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ یَا فَرْدُ یَاوِتْرُ یَااَحَدُ یَاصَمَدُ( راحت القلوب ص ۱۴۵)

حاجات کے پورا ہونے اور پریشانیوں کے حل کے لئے یہ بہت نایاب ، قیمتی اور مؤثر وظیفہ ہے اور حدیث پاک سے ثابت ہے… جس نے بھی کچھ دن اس کی پابندی کی وہ الحمد للہ اپنے مقصد میں کامیاب ہوا۔

مزید پڑھیں: با ادب لوگ کیسے ہوتے ہیں ؟

پِنکی پیرنی جی کے سرتاج کی ناکام پالیسیوں نےغریب توغریب مڈل کلاس والوں کے لیے بھی سفیدپوشی کابھرم رکھنامشکل کردیاہے۔آگے کے حالات اِس سے بھی سنگین نظرآرہے ہیں،مرغی اورانڈے سے لے کربھینسوں کے دودھ تک تجربے کرنے کے باوجودکیفیت کچھ ایسی ہے ۔

؎ مرض بڑھتا گیا جوں جوں دواکی

اِس تناظرمیں اللہ کے ایک ولی کے تلقین کردہ وظائف کواختیارکرنے میں کیا حرج ہے؛ جبکہ ولی موصوف کا تعلق بھی پِنکی پیرنی جی کےاسلاف و آبا سے ہے ۔