میٹرک بورڈ کا الحاق اسکولوں کی رجسٹریشن کا شیڈول جاری

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بورڈ سے الحاق شدہ اسکولوں کی رجسٹریشن 2020-21 اور نئے اسکول کی رجسٹریشن کیلئے درخواست فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔

میٹرک بورڈ کے سیکرٹری سید محمد علی شائق نے اسکولوں کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ فارم بورڈ آفس کے متعلقہ اکاؤنٹس سیکشن سے سیکرٹری بورڈ کے نام فارم کی قیمت کی مالیت کے پے آرڈر کے ذریعے حاصل کر کے 13 سے 30 اکتوبر 2020 تک بغیر لیٹ فیس کے اپنے اتھارٹی لیٹر اور شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں: قانون کی طالبہ نے امتحان کے دوران بچے کو جنم دے دیا

جب کہ پہلے سے الحاق شدہ اسکول اپنی رجسٹریشن رسید کی فوٹو کاپی کے ساتھ جمع کروائیں گے ۔ اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ 2 نومبر 2020 سے شیڈول کے مطابق لیٹ فیس کے ساتھ فارم وصول کئے جائیں گے اور بغیر لیٹ فیس کی وصولی کی تاریخ میں کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی ۔