مولانا عادل شہادت پر علما کمیٹی نے جمعہ کو ہڑتال کی کال دے دی

کراچی : مولانا عادل خان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر علماء کمیٹی نے بروز جمعہ ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔

پریس کانفرنس میں علماء کمیٹی کے قاری اللہ داد نے کہا کہ انتظامیہ کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا مگر ابھی تک قاتلوں کی گرفتاری نہیں ہو سکی ہے ۔

اس موقع پر علما کمیٹی نے ایک اعلامیہ جاری کیا اعلامیہ کے مطابق جمعہ کو ملک بھر میں پرامن ہڑتال کیا جائے گا، تاجروں اور ٹرانسپورٹر سے درخواست ہے کہ وہ تعاون کریں اور ہڑتال کو کامیاب بنائیں ۔

مذید پڑھیں : استور 1 کے حلقہ 13 کا تاریخی اور انتخابی جائزہ !

قاری اللہ داد نے انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئےکہ اگر چاہتے تو مولانا عادل کا جنازہ گورنر اور  وزیر اعلیٰ ہاوس بھی لے جا سکتے تھے مگر ہم محب وطن لوگ ہیں ، ہم نے صبر کا دامن نہیں چھوڑا ۔

انتظامیہ فوری طور پر قاتلوں کو گرفتار کر کے منظر عام پر لائیں ، مولانا عادل خان کی شہادت کوئی معمولی بات نہیں ہے ، انتظامیہ کی نا اہلی کی وجہ سے یہ سانحہ روہنما ہوا ۔ اتنی بڑی اور ایکٹو شخصیت کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی گئی ۔