ہفتہ, جون 10, 2023
اہم خبریںڈیم فنڈ کے نام پرطلباء سے پاکٹ منی کی وصولی کا انکشاف

ڈیم فنڈ کے نام پرطلباء سے پاکٹ منی کی وصولی کا انکشاف

پشاور میں متعدد نجی اسکولوں کے طلباء و طالبات سے ڈیم فنڈ کے نام پر ان کی پاکٹ منی وصول کرنا شروع کر دی گئی ‘ متعدد اسکولوں میں انتظامیہ کی اجازت سے چند افراد کے گروپس مختلف کلاسوں میں جا کر ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈز کے نام پر ان سے چندہ اکٹھے کرتے ہیں جبکہ طلباء و طالبات اسکول تفریح(بریک) میں کچھ کھانے پینے کیلئے لائے گئے روپوں میں سے فنڈز میں رقم کی ادائیگی کرنے پر مجبور ہیں۔

بچوں کے والدین نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نجی سکولوں میں ڈیم کے نام پر چندہ وصول کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے تاکہ بچوں کو بریک کے وقت کھانے پینے کیلئے والدین کی طرف سے دی جانے والی رقم بٹورنے کا سلسلہ بند ہو سکے اس اقدام سے متعدد بچے گھروں کو بھوکے پیاسے واپس لوٹ جاتے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈیم پر چندے کا ایک وسیع سلسلہ شروع ہو گیا ہے تاہم روزانہ کی بنیاد ہونے والے چندے کی رقم کا مجموعی جمع شدہ تخمینہ یا اعداد و شمار عوام کے سامنے نہیں لائے جارہے ہیں جب کہ یہ بھی متعین نہیں ہے کہ کوئی اس چندہ مہم کا فوکل پرسن ہے تاکہ ان سے کنفرم کیاجاسکے کہ واقعی ان کی اجازت سے اسکولوں اسپتالوں اور سڑکوں پر چندے کئے جارہے ہیں .

معلوم رہے کہ ملک بھر کے بعض اخبارات و ٹیلی ویژن چینلز کے مالکان کی جانب سے از خود ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کرکے اس سے چندہ ڈیم کے لئے دیا گیا ہے جو شرعی اعتبار سے خرچ کرنا جائز نہیں ہے .

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں