کرغزستان کی گلوکارہ کو صنفی امیتاز کے موضوع پر گانے کی ویڈیو میں انتہائی مختصر لباس پہنے پر قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ کرغزستان مسلم اکثریتی ملک ہے اور 19 سالہ زیری ازبیلیک کی ’کے وائے زیڈ‘ نامیمیوزک ویڈیو میں انتہائی قابل اعتراض سین فلمائے گئے ہیں۔
گزشتہ ہفتے ریلیز ہونے والی ویڈیو کو یوٹیوب پر اب تک 1 لاکھ 62 ہزار لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس ضمن میں گلوکارہ کے خلاف مقامی تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی۔گلوکارہ نے اپنی میوزک ویڈیو میں مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پیش کیا تھا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون نے کرغزستانی اسکارف، دوسری خاتون نے حجاب جبکہ خود گلوکارہ نے انتہائی مختصر لباس زیب تن کیا ہے۔دوسری جانب گلوکارہ کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں مختلف معاشرے سے تعلق رکھنے والی خواتین کو پیش کرنے سے زیادہ ان کے لباس پر بات ہورہی ہے۔
اس ضمن میں گلوکارہ کے والد نے اپنی بیٹی کے حق میں کہا کہ ’آزاد کرغستان کی آزاد خیال بیٹی‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ان کی بیٹی سیاسی بصیرت رکھتی ہے جو ایک واقعہ سے پیدا ہوئی ،جس میں ایک شخص، ایک خاتون سے زبردستی شادی کرنا چاہتا تھا اور پولیس اسٹیشن سے اغوا کرنے کی کوشش دوران لڑکی کا قتل ہوا۔