خاتون نے عدالت میں بھائی کے قاتل کو قتل کر دیا

پشاور : احاطہ عدالت میں خاتون نے اپنے بھائی کے قاتل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق نوشہرہ کی عدالت کے احاطے میں ایک خاتون نے 3 افراد پر فائرنگ کر دی ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جب کہ دیگر دو افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

مذید پڑھیں : وکیل ناموس صحابہ و مدارس مولانا ڈاکٹر عادل خان ساتھی سمیت شہید ہو گئے

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق خاتون نے کا بھائی 5 ماہ قبل قتل ہوا تھا، اور قاتل کو پیشی پر عدالت میں لایا گیا تھا، تاہم خاتون نے فائرنگ کر دی، اور اپنے بھائی کے قاتل کو قتل کر دیا ۔

واضح رہے کہ عدالتوں کے اندر قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *