ہفتہ, جون 10, 2023
ہفتہ, جون 10, 2023
- Advertisment -

رپورٹر کی مزید خبریں

پاکستانپنجابگجرات, ضلع بھر کے 1399 سرکاری سکولوں کو14 کروڑ روپے کی گرانٹ...

گجرات, ضلع بھر کے 1399 سرکاری سکولوں کو14 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری

ضلع بھر کے 1399 سرکاری سکولوں کو این ایس بی فنڈ کی مد میں 14 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی گئی ہے، سکولوں کے سربراہان سکول کونسلز کی مشاورت سے اپنے تعلیمی اداروں میں بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ان فنڈز کا استعمال یقینی بنائیں۔ ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے ایجوکیشن سیکٹر کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

ڈی ایم او محمد شعیب، سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر، ڈی ای اوز محمد پرویز، افضل شاہد اور رفعت النساء بھی موجود تھے۔دسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد شعیب نے اجلاس کو طلبہ و طالبات، اساتذہ کی حاضری، بنیادی سہولیات کی فراہمی سمیت تمام اہداف کے حصول کیلئے ایجوکیشن سیکٹر کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر توصیف دلشاد کٹھانہ نے اساتذہ کرام، ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفس پرفارمنس میں مزید بہتری کیلئے پہلے سے بھی بڑھ کر محنت اور لگن سے اپنی ذمہ داری ادا کریں ۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کسی بھی خطرناک عمارت میں طلبہ و طالبات کو ہرگز نہ بٹھایا جائے، ایجوکیشن افسران ایسے سکولوں بارے فوری رپورٹ پیش کریں تاکہ ان کی تعمیر نو کیلئے حکومت سے درخواست کی جاسکے۔ انہوںنے واضع کیا کہ کوالٹی ایجوکیشن میں بہتری کیلئے مجاز اتھارٹی سے اجازت کے بغیر اساتذہ کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی تاہم انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ بیماری ، میٹرنٹی سمیت ناگزیر حالات میں اساتذہ کو چھٹی کا حق حاصل ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی سکولوں میں انسپکشن رجسٹرڈ موجود ہونا چاہیے ، افسران وزٹ کریں تو اس میں اپنے تاثرات درج کریں۔ انہوںنے ہدایت کی کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ایجوکیشن مینجمنٹ ٹیم ناقص کارکردگی کے حامل سکولوں اور مراکز پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا