مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کا ’ برکات قرآن و سنت آگاہی مہم ‘‘چلانے کا فیصلہ

مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کا ’ برکات قرآن و سنت آگاہی مہم ‘‘چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک مرتبہ پھر دنیامیں عروج پا سکتے ہیں، مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کی کابینہ و شوریٰ کا مشترکہ اجلاس

مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کی کابینہ اور مجلس شوریٰ کے مشترکہ اجلاس میں ’’ برکات قرآن و سنت آگاہی مہم ‘‘ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ، آئندہ چھ ماہ تک سندھ کے شہروں ، قصبوں ، دیہاتوں اور محلوں میں اس مہم کے تحت جلسے کرنے کے علاوہ لٹریچر اور اسٹیکرز کی اشاعت اور سوشل میڈیا پر آگاہی مہم چلائی جائے گی ۔

اجلاس مرکزی جمعیت اہل حدیث سندھ کے امیر مفتی یوسف قصوری کی زیر صدارت مرکز ادارہ فروغ قرآن و سنت ناظم آباد میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سندھ کابینہ کے اراکین مولانا ابراہیم طارق ، سید عامر نجیب ، محمد اشرف قریشی ، مولانا افضل سردار ، قاری خلیل الرحمن جاوید ، مولانا یوسف کاظم ، مفتی رفیق سلفی ، مولانا عبد الوھاب سیٹھار ، شیخ محب اللہ ، ایم مزمل صدیقی ، مولانا اسحاق نذیر ، ڈاکٹر اعجاز فارقی ، شریف الدین میمن ، مولانا عبد الرحمن ثاقب ، امیر عبد اللہ فاروقی ، مفتی خالد اکرم المدنی ، حافظ عبد الحمید گوندل ، شہزاد جاوید ، قاری محمد عثمان ، مولانا حسن سموں ، مولانا منیر شاکر ، مولانا عبد الطیف ، قاضی محمد اسلم کمبوہ ، مولانا عبد الزاق عابد ، مولانا مشتاق شاکر ، عبد الرؤف بشیر ، مولانا نعمان اصغر، شرافت حسین اثری ۔، محمدعرفان شیخ ، حسن طارق ، مولانا سلمان احمد کے علاوہ ضلعی ناظمین و امراء نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مفتی یوسف قصوری نے کہا کہ قرآن و سنت کی برکات سے صحیح معنوں میں استفادہ صحابہ اکرامؓ اور قرون اولیٰ کے مسلمانوں نے کیا ۔

انہیں اخروی کامیابی کی خوشخبریاں بھی ملیں اور دنیا میں بھی عروج اور ترقی ان کے حصے میں آئی ، انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت سے دور ہونے کی وجہ سے ہمارے گھر خیر و برکت سے محروم ہیں طرح طرح کی مصیبتوں اور پریشانیوں مین مبتلا ہیں ، انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم ایک مرتبہ پھر دنیامیں عروج پا سکتے ہیں ، ریاست مدینہ کی باتیں کرنے والے جان لیں کہ وہ مقدس ریاست قرآن و سنت کی بنیاد پر قائم ہوئی تھی اور یہی ریاست کا دستور اور قانون تھا ، انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت کا ہر حکم باعت برکت ہے اگر ہم صحت میں ، عمر میں مال و اولاد میں اور خوشحالی میں برکتیں چاہتے ہیں تو قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کریں ۔

اجلاس میں کراچی ، حیدرآباد ، سکھر ، مٹیاری ، میر پور خاص ، نوشہرو فیروز ، لاڑکانہ ، شکار پور ، ٹنڈو محمد خان ، سانگھڑ ، عمر کوٹ ، دادو تھر پار کر اور ضلع بدین کی ضلعی ناظمین نے اپنے نظموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے مسائل بھی سامنے رکھے ، اجلاس میں پندرہ روزہ ترجمان اخبار کی اشاعت اور پیغام ٹی وی کے بیورو آفس کے قیام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے.

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *