Home پاکستان تین روزہ سیرت فیسٹیول 20 ستمبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا...

تین روزہ سیرت فیسٹیول 20 ستمبر سے اسلام آباد میں منعقد ہوگا – خورشید احمد ندیم

اسلام آباد: رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم کے چئیرمین خورشید احمد ندیم نے کہا ہے کہ ’عالمی امن کی تلاش:تعلیماتِ پیغمبر ﷺ کی روشنی میں‘ کے عنوان کے تحت رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسلام آباد میں تین روزہ ’سیرت فیسٹیول‘ 20 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جس میں ملک اور بیرون ممالک سے محققین ساٹھ سے زائد تحقیقاتی مقالے پیش کریں گے ۔

رحمت للعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم اور وفاقی سیکرٹری تعلیم محی الدین احمد وانی نے اسلام آباد میں مشترکہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیسٹیول 20, 21, اور 22 ستمبر کو نیشنل اسکلز یونیورسٹی آئی ایٹ اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں بچوں ، خواتین اور اقلیتوں کے لیے خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس دوران کتاب میلہ ، دستاویزی فلموں کی نمائش، خطاطی کی نمائش اور نعتیہ مشاعرے کا انعقاد کیا جائے گا ۔خورشید ندیم نے کہا کہ یہ فیسٹیول ہمہ رنگ پر وگراموں کا مجموعہ ہے۔ خورشید ندیم نے کہا کہ ’قومی رحمۃ للعالمین وخاتم النبیین اتھارٹی‘ ایک ایسا ادارہ ہے جس کا مقصد رسالت مآب سیدنا محمد ﷺ کی سیرتِ مطہرہ پر تحقیق ہے تاکہ اس کی روشنی میں تعمیرِ سیرت کے ذریعے سماج کی اخلاقی تعمیر کی جائے۔منزل ،فرد اورسیاسی و سماجی اداروں کی اصلاح ہے۔تعمیرِ سیرت کے لیے لازم ہے کہ ہم اپنے تعلیمی نظام میں سیرت سازی کو بنیادی اہمیت دیں۔سیرت کتاب میلے میں پاکستان بھر سے پبلشرز آئیں گے اور سیرت کی کتابوں پر عام لوگوں کو پچاس فیصد تک رعایت ملے گی۔

Exit mobile version