کنگ ایڈورڈ یونیورسٹی کا 3 ارب روپے سے زائد کا بجٹ منظور

لاہور : گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی زیر صدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سینیٹ کا اجلاس منعقدہ ہوا تھا جس میں یونیورسٹی کے تین ارب سے زائد روپے کا بجٹ منظور کیا گیا ہے ۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران علان اور ریسرچ میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور میو اسپتال کی کارکردگی کو مثالی اور شاندار قرار دے دیا ہے ۔

گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور کی زیرصدارت کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سی ای او میو اسپتال پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم خان، رجسٹرار ڈاکٹر ریاست سمیت ڈینز، ایم ایس صاحبان اور محکمہ صحت ، محکمہ خزانہ اور تعلیم کے نمائندے شریک ہوئے تھے ۔

مذید ہڑھیں : پولیس کے ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کو نابینا DSP کے ذریعے چلانے کا انکشاف

اجلاس میں وائس چانسلر پروفیسر خالد مسعود گوندل نے یونیورسٹی کی جانب سے درس و تدریس سمیت علاج معالجے اور طبی تحقیق کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے سینٹ کو آگاہ کیا ۔ میں یونیورسٹی کے رواں مالی سال کے 3 ارب 3 کروڑ 30 لاکھ روپے کے بجٹ کی منظوری دیدی گئی ۔

گورنر پنجاب نے کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ اور میو اسپتال کی کارکردگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیلی میڈیسن سمیت مختلف منصوبوں میں کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے بہترین پیش رفت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ یونیورسٹیز کے وائس چانسلر کو مزید اختیارات دینے کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ یونیورسٹیز مزید مستحکم انداز میں درس و تدریس کو فروغ دے سکیں ۔اجلاس میں یونیورسٹی ملازمین کے بناولنٹ فنڈ کے رولز کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔

Comments: 0

Your email address will not be published. Required fields are marked with *